سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا، 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You