سائنس اور ٹیکنالوجی

اب چاند پر بھی انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی

تیز رفتار ترقی کرتی دنیا میں آج زندگی انٹرنیٹ اور وائی فائی کے بغیر نامکمل ہوگئی ہے، اگر کچھ وقت کیلئے یہ دستیاب نہ ہو تو دنیا کا نظام درہم برہم ہونے لگتا ہے، اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ زمین کو وائی فائی اور انٹرنیٹ نے جکڑ لیا ہے۔

تاہم اب یہ جدید ٹیکنالوجی چاند پر بھی پہنچنے والی ہے یعنی چاند پر بھی اب انٹرنیٹ اور وائی وائی چلے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نجی کمپنی نے آئی ایم 2 نامی ایک مشن چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے وہاں 4 جی سروس فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد چاند سمیت دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المدت قیام کو ممکن بنانا ہے۔

اگر چاند پر بھیجا جانے والا یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ خلا میں پہلا 4 جی سسٹم ہوگا، جس سے چاند کی سطح پر رہتے ہوئے بھی رابطوں، تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر کاموں میں مدد مل سکے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You