اہم خبریںپنجاب

پاکستان واپڈا پیغام یونین میپکو زون ساہیوال کا اہم ہنگامی اجلاس۔آج میپکو سرکل کمپلیکس

پاکستان واپڈا پیغام یونین میپکو زون ساہیوال کا اہم ہنگامی اجلاس۔آج میپکو سرکل کمپلیکس ساہیوال سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا ،

جہاں واپڈا لیبرکی نمائندہ پیغام یونین کا ہنگامی اجلاس سید مستنصر حسین شاہ زونل چیئرمین کی طرف سے طلب کیا گیا تھا۔ چوہدری ریاض طاہر گجر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری زون سجاد سعید بھٹی کی طرف سے پیش کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں واپڈا اتھارٹی کو متنبہ کیا گیا کہ وہ مزدور کش اقدامات سے گریز کرے ، معیاری T&P فراہم کرے، اور سیفٹی سیمینارز کو سیاسی اکھاڑے نہ بنائے۔ پیغام یونین کے وفد نے ناجائز طور پر معطل کئے گئے میٹر ریڈر سیف کی فوری بحالی کے لئے ایکسیئن شیخ فیصل سے بھی ملاقات کی جنہوں نے دو دن میں بحالی کا وعدہ کیا۔ اجلاس میں سرکل چیئرمین رانا محمد فاروق ، چوہدری طاہر محمود گجر ، چوہدری مقبول احمد جٹ ، چوہدری شاہد گجر ، حبیب اللہ خان حسیب الرحمان ، عبد الخالق ، ندیم بھٹی ، شاہد بشیر ، سعید چنڑ ، صاحب خان چنڑ ، چوہدری عبد الغفار آرائیں ، سیف الرحمان ، چوہدری شہزاد انور جٹ ، میاں اسلم مغل ، چوہدری مظہر رمضان اور پیغام یونین عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You