سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

حکومت نے ڈیجیٹل دہشتگردی اور فیک اکاؤنٹس روکنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا۔

پاکستان میں پہلی بار ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیا، یورپ، امریکہ، کینیڈا، برازیل، ارجنٹائن، سنگاپور اور ملائشیا کے بعد پاکستان میں بھی قوانین تیار کر لیے گئے ہیں۔

اب کسی کی ذاتی معلومات بنا اجازت استعمال پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا ، ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کے لیے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کے لیےلازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرتعینات کرے۔

ذرائع کے مطابق اس بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد سٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل سے سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You