اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانےکی کوششیں

پاکستان میں ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانےکی کوششیں۔

ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔منیر عالم کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You