اہم خبریںپنجاب

پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں، میں ہمت ہار گیا ہوں۔عارف علوی

پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں، میں ہمت ہار گیا ہوں۔عارف علوی

سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کیس بنایا ہوا تھا،جب سائفر آتا ہے تو وزیراعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔سابق صدر

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں اور  میں ہمت ہار گیا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کیس بنایا ہوا تھا،جب سائفر  آتا ہے تو  وزیراعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ سارا ایلیٹ کلاس اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، لوگوں کو یقین ہے  پاکستان میں انصاف نہیں ہوگا، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا،  ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں مگر اس وقت مقامی تاجر باہر جارہا تو باہر سے سرمایہ کار کیسے آئےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You