اہم خبریںپاکستان

پاکستان ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، ایوان صدر میں پریڈ جاری۔

پاکستان ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، ایوان صدر میں پریڈ جاری۔

بہادر مسلح افواج مادر وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے۔یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہیں، ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔قبل ازیں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں، وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You