انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا: منیر اکرم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا۔

اپنے بیان میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو نظریہ القاعدہ کا تھا وہی فتنہ الخوارج کا ہے، فتنہ الخوارج دہشتگرد ہیں اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران معاشی بحالی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You