پاکستان شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا،بنوں واقعہ کا پُرامن حل نکالا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا،بنوں واقعہ کا پُرامن حل نکالا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ ملک دشمنی کے مترادف،قوم کو ان کیخلاف متحد ہونا ہوگا:چیئرمین
کے پی اور وفاقی حکومت ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملکی و قومی مفادات کیلئے مل کر آگے بڑھیں:گفتگو
تحریک انصاف کے رہنما فوج کی مخالفت میں اس قدر آگے نہ بڑھیں کہ واپسی کا کوئی راستہ نہ رہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتاز قریشی کی بنوں میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بنوں واقعہ کا پر امن حل نکالا جائے پاکستان مزید شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاک فوج نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں مگر اس کے باوجود مخصوص سیاسی طبقات کی طرف سے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ ملک دشمنی کے مترادف ہے،شرپسند عناصر کی شروع دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح ملکی امن تباہ کرتے ہوئے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوں اب پوری پاکستانی قوم کو ان کے خلاف متحد ہونا ہوگا تاکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار بنوں میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فوج کی مخالفت میں اس قدر آگے نہ بڑھیں کہ ان کیلئے واپسی کا کوئی راستہ بھی باقی نہ بچے۔انجینئر ندیم ممتاز نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام ملک دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے کے پی اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ملکی و قومی مفادات کیلئے مل کر آگے بڑھیں تاکہ ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانی پڑے۔



