اہم خبریںبزنس

پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم، کروڑوں ڈالر کا فائدہ

کراچی: پاکستان سے رواں سال 4لاکھ 60 ہزار ٹن کینو بیرون ممالک ایکسپورٹ کیا گیا جو ملکی تاریخ میں کینو کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

سرپرست اعلیٰ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد نے کہا ہے کہ اپریل 2021 میں ختم ہونے والے ایکسپورٹ سیزن کے دوران پاکستان سے دنیا کے 40 ممالک کو 4 لاکھ 60 ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا۔

وحید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس 3 لاکھ 53 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا تھا۔ اس طرح کینو کی برآمدات رواں برس 30 فیصد زیادہ رہی ہے۔ اس طرح رواں برس پاکستان کو 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You