انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان اور امارات نے ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا

پاکستان اور امارات نے ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

پاکستان کا وفد وزیر مملکت برائے بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام "ایکسپیرینس ایکسچینج پروگرام” (EEP) میں شریک ہے۔

ریاض(نمائندہ رحمن بنگش) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور وزیراعظم کی ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اماراتی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی وفد نے اماراتی حکام کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے خصوصاً ڈیجیٹلائزیشن سے آگاہ کیا اور امارات کے ڈیجیٹائزیشن ماڈل سے سیکھنے اور تعاون بڑھانے کا عزم دہرایا۔پاکستان کا وفد وزیر مملکت برائے بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام "ایکسپیرینس ایکسچینج پروگرام” (EEP) میں شریک ہے جہاں پاکستانی وفد نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستانی اصلاحاتی مشن سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ای کامرس، ڈیجیٹلائزیشن سے دیرپا معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستانی سفارت خانہ ابوظبی کے مطابق پاک امارات وزرا کی ملاقات دراصل پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور متحدہ عرب امارات کی وزارت کابینہ امور کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے سلسلے کی کڑی ہے۔سفارتی اعلامیہ کے مطابق پاک امارات مفاہمت کی یادداشت (MoU) عوامی شعبے کے نظم و نسق کو جدید بنانے، ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے اور انتظامی نظام کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You