اہم خبریںپاکستان

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔

وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔

چین کے قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You