انٹرنیشنل

پارٹی کے دیرینہ کارکن یونین کونسل رجڑ ون کے سابق صدر و ویلج کونسل امیر آباد رجڑ کے صدر ملک فیض محمد لالا کی وفات پر اظہار افسوس۔ تیمورخان خٹک

پارٹی کے دیرینہ کارکن یونین کونسل رجڑ ون کے سابق صدر و ویلج کونسل امیر آباد رجڑ کے صدر ملک فیض محمد لالا کی وفات پر اظہار افسوس۔ تیمورخان خٹک

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔تیمور خان خٹک کی اظہار تعزیت

چارسدہ( نمائندہ خصوصی ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمورخان خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن خدائی خدمت گار اور یونین کونسل رجڑ ون کے سابق صدر و ویلج کونسل آمیر آباد رجڑ کے صدر ملک فیض محمد لالا کے ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اچانک موت ایک بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو حوصلہ و صبر کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بڑے غم میں برابر کی شریک ہے۔تیمور خان خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ملک فیض محمد لالا مرحوم نے اپنی زندگی مظلوم و محکوم قوم کیلئے وقف کر رکھی تھی اور سیاسی جدوجہد و جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔تیمور خان خٹک نے کہا کہ صدر ملک فیض محمد لالا کی وفات پارٹی اور اہل علاقہ کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ایک نظریاتی وفادار اور انتھک سیاسی کارکن تھے جنہوں نے تمام عمر فخر افعان بابائے امن باچا خان بابا رہبر تحریک خان عبدالولی خان بابا اور ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان اور مرکزی صدر ایمل ولی خان کے افکار و نظریات کے ساتھ بے لوث وابستگی نبھائی ان کی جدوجہد نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ پشتون قوم کے اجتماعی شعور کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے تیمور خان خٹک نے مزید کہا کہ صدر ملک فیض محمد لالا کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی سیاسی بصیرت سادگی مستقل مزاجی اور اصول پسندی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ان کی وفات سے پارٹی ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔انہوں نے مرحوم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You