اہم خبریںکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان آج رات 7 بجے نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہو گا، دبئی کے میدان میں رات سات بجے دونوں ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اور بڑا معرکہ، ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ٹو کی بڑی ٹیمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، میچ رات سات بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس مکمل ، پلان بھی فائنل کر لئے۔

قومی ٹیم کی طرف سے وِننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے جس میں کپتان بابر اعظم پھر دم دکھائیں گے، محمد رضوان بنیں ٹیم کی شان بنیں گے۔

شاہین آفریدی کی شاہینوں جیسی اڑان ہو گی، فخر زمان اور حسن علی نے بھی فُل تیاری کر لی۔ حریف کیویز بھی جیت کے لیے پرجوش ہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار کپتان کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے لیے بڑا جھٹکا ہے، مارٹن گپٹل، ایش سوڈھی اور ٹِم ساؤتھی پر گزارا کریں گے۔

ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے، چوبیس میں سے چودہ میچ جیتے، دس میں کیویز کو فتح ملی۔ بیس اوور کے ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، گرین شرٹس کو تین، بلیک کیپس کو دو کامیابیاں ملیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You