انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔

ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی طے تھی۔ میڈیا رپورٹس

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ٹیسلا اور سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا بھارت کا دورہ طے تھا جسے انہوں نے اچانک ملتوی کردیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی طے تھی اور ان کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب ان کا دورہ بغیر کسی وجہ کے ملتوی کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے دورہ بھارت ملتوی ہونے کی فوری طور پرکوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھی اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی جانب سے 10 اپریل کو ایلون مسک کے دورہ بھارت کی خبر دی گئی تھی جس کے بعد ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران 2 سے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع تھا جس میں بھارت میں کار فیکٹری کے قیام کو اہم سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You