اہم خبریںسندھ

ٹھٹھہ : ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ : ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کاتیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ۔

حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You