سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

ساؤنڈ سرچ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک پر کسی ساؤنڈ یا گانے کو گنگنا کر، دھن بجا کر یا اسے گا کر تلاش کر سکیں گے، اس طرح کا فیچر کچھ دن قبل یوٹیوب میوزک میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے، یہ ٹک ٹاک میں گانے یا ساؤنڈ تلاش کرنے کا ایک اور نیا ذریعہ ہے۔

اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں میوزک پر مبنی ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں اور نئے ٹول سے صارفین کو وائرل ٹرینڈز کو سمجھنے اور جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

اس ٹول سے صرف گانے کو ہی تلاش نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس سے وہ ویڈیوز بھی نظر آئیں گی جن میں اسے استعمال کیا گیا ہوگا، گانا جتنا زیادہ مقبول ہوگا، اسے ساؤنڈ سرچ کے ذریعے گنگنا کر تلاش کرنا اتنا آسان ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس ٹول کو ایپ کے لیے مخصوص ساؤنڈز کی بجائے گانے تلاش کرنے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ فیچر ایپ کی سرچ بار میں چھپا ہوا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو فون آئیکون پر کلک کرکے ساؤنڈ سرچ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You