
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2022
ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چکوال کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ پولیس لائینز چکوال میں کیا گیا
ٹورنامنٹ میں ضلع پولیس راولپنڈی، جہلم اور چکوال نے شمولیت اختیار کی، ضلع چکوال نے ضلع راولپنڈی کی ٹیم سے ابتدائی طور پر میچ کھیلا اور چکوال نے 1 گول سے برتری حاصل کی
دوسرے میچ میں ضلع جہلم اور ضلع راولپنڈی نے میچ کھیلا اور ضلع جہلم نے 3 گول سے برتری حاصل کی
فائنل میچ میں ضلع جہلم اور میزبان ٹیم چکوال نے میچ کھیل کر 1 گول سے برتری حاصل کی اور فاتح قرار پائے
مرزا محمد یسین SDPO چوآسیدن شاہ سرکل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تینوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی
چکوال پولیس کے ٹیم کیپٹن کانسٹیبل معظم علی نے مہمان خصوصی مرزا محمد یسین SDPO چوآسیدن شاہ سرکل سے ونر ٹرافی وصول کی
چکوال پولیس کی جانب سے تینوں ٹیمز کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی گئیں
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



