جہلم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سول ویٹرنری ہسپتال جلالپور شریف کے ڈاکٹر

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد—ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سول ویٹرنری ہسپتال جلالپور شریف کے ڈاکٹر سمیت ائیر ڈیفنس کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ جلالپور شریف میں سول ویٹرنری ہسپتال جلالپور شریف کے ڈاکٹر سمیت ائیر ڈیفنس کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کسی بھی پولیس فورس یا کسی بھی طبقہ کا بندہ ہو اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے،ڈی پی او جہلم

پولیس اہلکاروں کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم

محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سڑکوں پر نظم و ضبط اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You