انٹرنیشنل

ٹرمپ کی تجویز فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش ہے، ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش ہے۔

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو جبری بےدخلی کے مترادف ہوں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیے، کوئی تیسرا فریق فلسطینی سرزمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You