اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کر دی

بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے، بانی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، عمران خان نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے خط میں کہا ہے افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی نے کہا فراڈ الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم وجوہات ہیں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی، ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق خط میں عمران خان نے کہا ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے، بانی نے آرمی چیف کو اوپن لیٹر لکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You