انٹرنیشنل

ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردی۔

ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردی۔

کینیڈا سے یکم اگست 2025 سے امریکا آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا۔امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکا آنے والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔واضح رہے کہ رواں ہفتے صدر ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کرچکے ہیں کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You