انٹرنیشنل

فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ۔

فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ۔

محمود خلیل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی ہو۔

نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔محمود خلیل کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ انہیں شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزت و شہرت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ انہیں غیرقانونی طور پرحراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔محمود خلیل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی ہو۔واضح رہے کہ محمود خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You