اہم خبریںپاکستان

ووٹ قوم کی امانت، الیکشن میں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔فضل الرحمان

ووٹ قوم کی امانت، الیکشن میں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔فضل الرحمان

معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپکی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کی عمارت کو ہلایا گیا اب کہتے ہیں آپ ٹھیک نہیں کرسکتے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا، معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You