اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن علی نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، محسن نقوی اور میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انسانی حقوق کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں، کون سے عوامل بلوچ عوام کو دہشت گردی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کب تک خون کا بازار گرم رہے گا، دہشت گردوں کی کوئی قوم نہیں، ہمیں اس جنگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کرنے کا کہہ دیا ہے، 5 سے 7 ماہ کے دوران یہ میرا دسواں دورہ ہے، دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، دہشت گردی کو ختم کرکے دکھائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You