اہم خبریںپنجاب

وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر دیا

وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر دیا۔

سائبر کرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے سائبرکرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبرکرائم جرائم کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) کے نام سے نئی اتھارتی بنا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا اپنا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے گا، این سی سی آئی اے کے ملک بھرمیں ایف آئی اے طرز کے زونل آفس بنائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سائبرکرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے، سائبر کرائم سے متعلق تمام مقدمات اندراج اور پراسیکیوشن این سی سی آئی اے خود کرے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے اپنے تھانے ہوں گے،افسران کو سائبر کرائمز سے متعلق خصوصی تربیت دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرمیں سوشل میڈیا اور ایپس سے متعلق تمام معاملات این سی سی آئی اے دیکھے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You