وطن عزیزپاکستان امن کا گہوارہ اورایک مضبوط اسلامی مملکت ہے،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پوری

وطن عزیزپاکستان امن کا گہوارہ اورایک مضبوط اسلامی مملکت ہے،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے تمام اقلیتوں کو تحفظ دیا،پاکستان میں دوکروڑ سے زائد اقلیتی برادری بطور محب وطن پاکستانی شہری مستقل قیام پزیر ہیں،جو سماجی
و معاشی حوالے سے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قراردیتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمحمد اصف اقبال سیکرٹری جنرل اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان اینڈ انفارمر ایجنسی ان پاکستان نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے پاکستان پر پہلگام وقوعے کا جو گھٹیا اور بے بنیاد الزام لگایا ہے وہ جھوٹ اور بد نیتی پر مشتمل خود ساختہ اور من گھڑت ہے،مودی سرکارامریکی اور اسرائیلی آقاوؑں کی ایماء پر پاکستان پر زبردستی جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے جو صرف اور صرف خواب خیالی پر مبنی ہے،
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب امن و رواداری کا درس دیتے ہیں،مگر مودی سرکار کو انسانیت سے کوئ سروکار نہیں ہے،پہلگام واقع ایک سوچی سمجھی خود ساختہ سازش تھی جس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی گئ،ہم مودی سرکار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وطن عزیز کے خلاف کوئ کاروائ یا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائ کسی طور پر برداشت نہیں،کسی بھی جنونی اقدام سے پہلے مودی فتنہ سرکار یہ جان لے کہ پاک افواج لوہے کا چنا ثابت ہوں گی،انشاءاللہ اس کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ اس سات نسلیں اس واقعے کو اور اس جنگ کو یاد رکھیں گے ۔
پاکستان ایک اسلام کا قلعہ ہے اور اللہ نے اس کو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر بنایا ہے۔پاکستان کا ہر نوجوان سپہ سالار حاگظ عاصم۔منیر کی۔قیادت میں افواج ہاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو دیکھنے کے لیے وہ انکھیں ہی نہیں رہے گی انڈیا اور اسرائیل اپنا مکروہ ڈرامہ بند کریں جو کہ اس کی عوام نے بھی دیکھ لیا ہے اور پوری دنیا نے بھی دیکھ لیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اینٹی کرپشن اینٹی نارکوٹکس اسوسییشن اف پاکستان



