
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا حالیہ دورہ برازیل اہمیت کا حامل ہے۔ شہزاد نزیر سندھو
مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے اس سے عوام میں پزیرائی مل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو
لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شہزاد نزیر سندھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورہ برازیل اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو سراہنے سے حکومتی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کوپ30 میں بطور مبصر کی حیثیت سے نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر شریک ہوا۔ کوپ 30 میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط مثال گردانا گیا اور ماحول دوست اقدامات کی تحسین کی گئی جس سے حکومتی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا منظم ویسٹ منیجمنٹ پروگرام ہے۔ پنجاب میں ای موبلٹی شروع ہو چکا ہے،الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک بائیک لائے ہیں، ٹرانسپورٹ کو بتدریج گرین انرجی پر شفٹ کیاجا رہا ہے۔ ٹورازم، وائلڈ لائف اور ماحولیات میں بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کیے ہیں۔ سموگ میں کمی اور خاتمے کیلئے اقدامات کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شہزاد نزیر سندھو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے اس سے عوام میں پزیرائی مل رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔



