خیبرپختون خواہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کا اعلان۔

اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملہ معیاری تعلیم پر توجہ دے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے جا رہے ہیں، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے، یہ انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائر سکینڈری اسکول پشاور کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے اسکول میں تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا اور انتظامی و تدریسی عملے سے گفتگو کی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ناپید سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تمام طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے جا رہے ہیں، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے، یہ انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملہ معیاری تعلیم پر توجہ دے، سرکاری اسکولوں میں موجود خامیوں کو دور کیا جائےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You