اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کا ایک اور وعدہ پورا، تارکین وطن کو نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو 8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا۔

نادرا ذرائع کے مطابق 8 سال بعد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوُن کے رہائشی کا نادراجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کردیا گیا ہے، 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔

نادرا کارڈ کے حصول کے بعد تارکین وطن کے بچوں کو 9 ویں کلاس سے اوپر تعلیم کا حصول ممکن ہوگا،بینک اکاونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نارا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔

یوٹیلیٹی کنکیشن، ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کر سکیں گے، کورونا ویکسین کے حصول کے لئے بھی نارا کارڈ اہم ہوگا، شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹ میں ایک ایک نارہ مرکز بنایا گیا ہے۔

شہر کے تینوں میگا سینٹر میں بھی نارا کارڈ کا پراسیس کیا جارہا ہے،13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایلین شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You