اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے شہدا پیکج سے محروم فیمیلز کے اہل خانہ کو پیکج دینے کی یقین دہانی کروائی  اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس اسپتال کی جلد تعمیر کی بھی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You