اہم خبریںپنجاب

وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔پرویز رشید

وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔پرویز رشید

ووٹ کو عزت دینے کیلئے مسلم لیگ ن نے قربانی دی ہے جن لوگوں نے ووٹ کی عزت کو نقصان پہنچایا وہ آج کوڑے دانوں میں ہیں۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کسی بھی حکومتی عہدے سے بلند ہیں ، نواز شریف نے جو بھی فیصلہ کیا وہ خود کیا، وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عوام کی خواہش تھی کہ نواز شریف پاکستان میں ان کے درمیان آئیں۔  ووٹ کو عزت دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قربانی دی ہے۔ جن لوگوں نے ووٹ کی غزت کو نقصان پہنچایا، وہ آج کوڑے دانوں میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You