اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا، سروسز چیفس ڈنر پر مدعو

اسلام آباد: حکومت کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں دی جائے گی اس حوالے سے شہباز شریف نے آج سروسز چیفس کو وزیر اعظم ہاؤس میں ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ سٹریٹجک تعاون کومزید بڑھائیں : وزیراعظم

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ائیر چیفس کو ڈنر کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم اس موقع پر سروسز چیفس سے اظہار تشکر کریں گے اور فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہیں گے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں پاک، ترک تعلقات مزید اہمیت حاصل کر گئے،جودت یلماز

ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے، قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You