اہم خبریںپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لیسکو نے مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You