سندھ

چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی ہدایت پر بارش کے دوران چوکنگ پوائنٹس کی کلیئرنس

*چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی ہدایت پر بارش کے دوران چوکنگ پوائنٹس کی کلیئرنس*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا عملہ بارش میں مسلسل متحرک ھے اور مختلف سڑکوں پر موجود چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کا عمل جاری رکھے ہوئے ھے، جس کی بدولت سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا مسئلہ درپیش نہیں ھے۔ عاطف علی خان نے بارش کے دوران نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو خاص ہدایت کی کہ تمام چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر رکھا جائے۔ سینی ٹیشن کا عملہ نارتھ ناظم آباد کی مرکزی سڑکوں سے پانی کو کلیئر کرنے کیلئے متحرک ھے، جس کے نتیجے میں پانی جلدی سے نالوں میں منتقل ہوتا رہا ھے اور سڑکیں منٹوں میں صاف ہو گئی ہیں۔ عاطف علی خان کا کہنا ھے کہ ماضی میں سیاسی ترجیحات کے باعث کراچی کی سڑکیں بارش کے دوران پانی میں ڈوب جاتی تھیں، اور اس مسئلے کو اختیارات اور وسائل کی کمی کی سیاست میں الجھا دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوکنگ پوائنٹس کی کلیئرنس کیلئے اعلیٰ سطح کے اختیارات یا وسائل کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ کام کی لگن اور نیک نیتی سے مسائل حل کئے جائیں تو اللہ کی مدد بھی شامل حال رہتی ہے ان کے مطابق، یہ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اب وہ سڑکیں جو کبھی بارش میں ڈوب جاتی تھیں، پورے دن کی بارش کے باوجود بھی کلیئر رہتی ہیں۔ یاد رھے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اکتیس اگست بروز ہفتہ تک ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ھے۔۔۔۔۔۔!!

{"fte_image_ids”:[],”remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:[],”source_ids”:{},”source_ids_track”:{},”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”total_editor_actions”:{},”photos_added”:0,”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You