پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب پولیس کے لیے نئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب پولیس کے لیے نئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا گیا ہے،

جس کے تحت اب تھانوں اور پولیس دفاتر میں آنے والے ہر شہری کو "سر” یا "میڈیم” کہہ کر مخاطب کرنا لازمی ہوگا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی زیرِ صدارت 9 فروری 2026 کو ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آیا جائے گا اور تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ او دفاتر کی براہِ راست مانیٹرنگ سی پی او آفس لاہور سے کی جائے گی۔ تمام تھانوں کو سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر (DVR) فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ آفس اور دیگر اعلیٰ حکام خود درخواست گزاروں کو فون کر کے پولیس کے رویے کے بارے میں دریافت کریں گے۔ مزید برآں، خواتین اور بچوں سے متعلقہ کیسز میں ان کی پرائیویسی اور عزتِ نفس کو ملحوظِ خاطر رکھنے کی بھی سخت تاکید کی گئی ہے اور ان احکامات پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You