گجرات

سرائے عالمگیر پریس کلب (HOJ) میں صحافتی روایت، اتحاد اور وقار کی درخشاں مثال قائم کرتے

سرائے عالمگیر پریس کلب (HOJ) میں صحافتی روایت، اتحاد اور وقار کی درخشاں مثال قائم کرتے ہوئے سال 2026 کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

سرائے عالمگیر :(عبدالرحمن قادری)سرائے عالمگیر پریس کلب (HOJ) میں سرپرستِ اعلیٰ صغیر احمد راٹھور نے نئی کابینہ کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے حمید چوہدری کو سرپرست، ارشد قاضی بطور صدر، عبدالرحمان قادری کو بطور نائب صدر، سید علی حسن بخاری کو جنرل سیکرٹری، چوہدری ارشد محمود کو چیئرمین، احتشام شہزاد بٹ کو فنانس سیکرٹری جبکہ شہباز احمد کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سرائے عالمگیر پریس کلب (HOJ) منعقدہ پروقار تقریب میں پریس کلب کے معزز ممبران نے نو منتخب کابینہ کو ہار پہنا کر بھرپور اعتماد، اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کا روح پرور آغاز شاہد چوہدری، صدر پی ایف یو جے گجرات نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری عرفان مغل نے نہایت خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئی قیادت صحافتی اقدار کے تحفظ، حق و سچ کی آواز کو مزید مضبوط بنانے اور سرائے عالمگیر پریس کلب کو ایک فعال، منظم اور باوقار ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You