پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج رات تین بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے، میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You