انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال گرفتار

وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال گرفتار۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی دہلی اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا

نئی دہلی(نمائندہ ریحان انصاری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو گرفتار کرلیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شراب پالیسی میں دھوکادہی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات میں اروند کجریوال کو گرفتار کیاگیا ہے۔یاد رہے کہ 2 سال قبل بھارت میں دہلی حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی شراب پالیسی کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی میں شراب کے کاروبار پر حکومتی کنٹرول ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد یہ پالیسی واپس لے لی گئی تھی۔دریں اثنا عام آدمی پارٹی کے وزیر نے گرفتاری کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور جیل سے حکومت چلائیں گے۔ہمارے وکیل سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں۔ ہم آج رات سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You