اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔حکام کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You