اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی۔

وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی۔

میانمار کےلیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ ملک میانمار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے میں سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پروازسے بھجوا چکے جبکہ حسب ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ادھر میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم مشکور ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You