اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیراپنا کر اپنی اور اہلخانہ کی سلامتی یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز سمیت پوری دنیا کورونا وباء کی زد میں ہے۔ کورونا کے پیش نظر ایسٹر پر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے۔ ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے ہم خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسٹر پر اجتماعی تقریبات کو مؤخر کر کے گرجا گھروں سے مذہبی رسومات اور عبادات کا آن لائن انعقاد اہم اقدام ہے۔ اس سلسلے میں مسیحی برادری کے بے پایاں تعاون کے شکرگزار ہیں۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی منازل کو طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا گھر ہے۔ پاک دھرتی کی سلامتی میں ہم سب کی سلامتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You