اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ’’ون پلانٹ سمٹ فار واٹر‘‘ میں شرکت کریں گے، واٹر سمٹ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے ہوگا، سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کیلئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے، وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You