
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کے پی کے آج ملاقات کریں گے۔
جس میں وہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔



