اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زوردیا اور ایران پر اسرائیل کےحملےکی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے اصولی مؤقف پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے ایران کے نقطہ نظر سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You