اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان آرمی کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تشدد کو بھڑکانے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کے خلاف متحد ہے۔

انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان افسروں و جوانوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You