
وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک سے ملاقات۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال عوام کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک کی رہائش گاہ آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پاکستان عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال عوام کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا ہر سیاسی لیڈر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ سیاسی لیڈر عوام کی طاقت سے ہی ممبر اسمبلی بنتا ہے اس لئے ہر لیڈر کو عوام کے بنیادی مسائل و مشکلات پر توجہ دینی چاہئے اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ملک کی خدمت صرف سیاسی لیڈر کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر شہری کو ملک کی خدمت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک کی ملکی اور عوامی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے کہا کہ وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ہمیشہ یورپ میں مقیم تارکین وطن کی مسائل و مشکلات کو حکمران بالا تک رسائی میں بھرپور اہم کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



