پنجاب

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز۔

ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کیلئے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز دے دی۔وفاقی حکام کے مطابق ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد ہیں جو فجر تاظہر خالی رہتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کیلئے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئے صوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے،  مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کیلئے استعمال ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جب کہ صدر عارف علوی بھی مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You