اہم خبریںکرائمز

نیب نے سابق وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے۔ 

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا۔میڈیا کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب نے اڈیالہ جیل سے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا، نیب حکام انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے.واضح رہےکہ فواد چوہدری پہلے سے گرفتار ہیں جہاں گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You