کرائمز

وارث خان پولیس پر اختیارات سے تجاوز اور شہری کو ہراساں کرنے کا الزام، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

وارث خان پولیس پر اختیارات سے تجاوز اور شہری کو ہراساں کرنے کا الزام، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر کارروائی زیرِ سماعت

راولپنڈی 19 جنوری (افتخار خٹک)تھانہ وارث خان پولیس کے خلاف اختیارات سے تجاوز، شہری کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی کرنے کے الزامات کے تحت ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-A اور 22-B کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جسٹس آف پیس راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او، ایک اے ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے موٹر کار نمبر AMD-092 کے معاملے میں بلاجواز مداخلت کی، حالانکہ گاڑی کی ملکیت اور خرید و فروخت سے متعلق تمام قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا یہ طرزِ عمل تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 166 (سرکاری ملازم کا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقصان پہنچانا) اور دفعہ 182 (غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی) کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واقعے سے متعلق تمام شواہد اور دستاویزات Annex-A کی صورت میں جمع کروا دی گئی ہیں، جن کی روشنی میں پولیس کا اقدام قانون کے منافی قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی، جس میں ریکارڈ اور فریقین کے مؤقف کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You